پشاور: کارخانو چیک پوسٹ پر دھماکا، پولیس اہلکاروں اور 5 خواتین سمیت 10 افراد زخمی

پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں اب تک 10 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں کارخانو چیک پوسٹ پردھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے بعد جمرود پشاور روڈ کو بند کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں راہگیر اور پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ بم کا تھا جس میں 9 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ‏حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 9 زخمی لائے گئے ہیں جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم حزب احرار نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں