‏ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ایئرمارشل احمر شہزاد لغاری کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ ایئرمارشل احمر شہزاد لغاری نے نومبر انیس سو چوراسی میں پاکستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری نے اپنے کیریئر کے دوران ایک لڑاکا اسکواڈرن اور آپریشنل ایئربیس کی کمان کی۔ وہ ایئر ہیڈ کوارٹرز میں چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر (فالکن) اور ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس کے علاوہ امریکہ میں ایئراتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔

ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز چکلالہ میں بحیثیت ڈائریکٹر جنرل لاجسٹکس اور پاکستان ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ کمبیٹ کمانڈر اسکول، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ امتیاز (ملٹری)،  ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور لجن آف میرٹ (امریکہ) سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں