ڈیرہ اسماعیل خان جیل حملے کا ‘ماسٹر مائنڈ وقار امین ‘ سکھر سے گرفتار، بارودی مواد برآمد

اسلام آباد (ش ح ط) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبہ سندھ کے ضلع سکھر میں اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گوسڑجی لنک روڈ ڈریہہ کے قریب کارروائی کی ہے جس میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر وقار امین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد ڈیرہ اسماعیل خان جیل پہ حملہ کا ماسٹر مائنڈ ہے، جیل پر دہشت گرد حملے کے دوران 150 سے زائد طالبان قیدی فرار ہوئے تھے، گرفتار دہشت گرد ملک کے مختلف مقامات پر متعدد دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔

گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے ڈیٹونیٹر، بولٹ، بال بیرنک، فیوز، وائر و دیگر بارودی مواد برآمد کیا ہے۔ 

گرفتار دشت گرد وقار امین کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ 2013 میں سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان پر حملے میں 150 سے زائد دشت گرد، تحریک طالبان پاکستان کے اراکین و کالعدم تنظیموں کے گرفتار افراد جیل سے فرار ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں