برطانیہ نے حزب اللہ کے سیاسی اور عسکری ونگ کو دہشت گرد قرار دیدیا، اثاثے منجمد

لندن (ڈیلی اردو) برطانوی حکومت نے لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سیاسی اور عسکری ونگ دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان پر اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزارت خزانہ نے حزب اللہ کے دونوں ونگز سیاسی اور عسکری کو بلیک لسٹ کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی ان کے مملکت میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔

گزشتہ روز برطانوی وزارت خزانہ نے کہا کہ لبنانی حزب اللہ گروپ کو دہشت گردی اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے ضوابط کے تحت ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔

اس سے قبل برطانوی حکومت نے حزب اللہ کے صرف ملٹری ونگ دہشت گرد قرار دے کر اس کے اثاثوں پر پابندی عاید کی تھی۔

خیال رہے کہ امریکا، حزب اللہ کے سیاسی اور ملٹری دونوں ونگز کو پہلے ہی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں