کوئٹہ: نواں کلی میں سی ڈی ٹی ڈی بڑی کارروائی، داعش کے دو دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کانٹر ٹیررازم ڈیمارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے دو خطرناک دہشت گرد ہلاک کردیے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے  دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر ایک گھر پر چھاپا مارا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر پر چھاپے کے دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ ‏فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور تمام اہلکار محفوظ رہے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے اسلحہ، دو عدد پستول، بارودی مواد اور بارودی سے بھاری موٹر سائیکل برآمد ہوئے، ہلاک دہشت گردوں میں حکمت اور کفایت شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے مزید بتایا ہلاک دہشت گرد غوث آباد مسجد میں ہونے والے خودکش حملے اور سیکورٹی فورسز (ایف سی) کی گاڑی پر میکانگی روڈ پر حملے میں بھی ملوث تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں