گلگت بلتستان میں شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ، پاک فوج نے پھنسے 22 طلبہ کو ریسکیو کرلیا

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک فوج کی جانب سے ریسکیو کئے گئے ان طلبہ کا تعلق نجی تعلیمی ادارے لمز سے ہے جو سکینگ کیلئے گلگت بلتستان گئے تھے، تاہم شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے پھنس گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ طلبہ رٹو کے مقام پر گزشتہ 5 دنوں سے پھنسے ہوئے تھے۔ نجی تعلیمیا دارے لمز کی انتظامیہ نے پاک فوج سے مدد کی درخواست کی تھی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طلبہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری نکالنے کی ہدایت کی تھی۔ ان طلبہ میں 13 لڑکے اور 9 لڑکیاں شامل ہیں۔ تمام طلبہ راولپنڈی پہنچنے کے بعد گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں