فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی گھر میں لوٹ مار کے بعد دو نابالغ بہنوں سے زیادتی

فیصل آباد (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں تھانہ روڈالہ کے نواحی گاؤں 379 گ۔ب میں ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر نقدی اور زیوارت کی لوٹ مار کے دوران 2 کم عمر بہنوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ نواحی گاؤں چک نمبر 379 گ ب کے رہائشی کے گھر رات گئے مسلح ملزم ریاض، اورنگزیب، رفاقت، جاوید وغیرہ ڈکیتی کی نیت سے گھس آئے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر 20 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہونے لگے کہ اسی دوران ملزموں کی نیت بدل گئی اور انہوں نے گھر میں موجود نابالغ بچیوں 14 سالہ اور 12سالہ بچیوں کو دوسرے کمرے میں لے جا کر باری باری ہوس کا نشانہ بنا دیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ کی مدد سے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس نے لٹنے والے خاندان کی طرف سے درج کروائے گئے مقدمہ میں ڈکیتی کی دفعہ بھی شامل نہیں کی۔ جبکہ ملزمان کا صلح کے لیے ورثاء پر شدید دباؤ اور قتل کی دھمکیاں دی گئی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 5 مسلح ڈاکو ایک خاتون رخسانہ کے گھر میں داخل ہوئے اور 20 ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹنے کے بعد 12 اور 14 سالہ 2 بہنوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں