نوشہرہ: 13 سالہ شاگرد سے زیادتی کی کوشش کرنے والا قاری وسیم سجاد گرفتار

نوشہرہ (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے تھانہ رسالپور پولیس نے 13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے قاری کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق شیرین کوٹھے کے رہائشی (م) نے تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا مدرسہ میں قرآن شریف کا سبق پڑھتا ہے، گزشتہ شب وہ دیگر طلبہ کے ساتھ سویا ہوا تھا جب مدرسہ کے قاری نے تقریباً نصف شب جگایا اور نازیبا حرکات اور بدفعلی کی کوشش کی لیکن ان کے بیٹے نے منع کر دیا۔

ڈی پی او نے اس واقعے کا نوٹس لیا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے فوری طور پر ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ملزم وسیم سجاد ولد محمد سلطان ساکن رشکئی کو گرفتار کر لیا۔

ملزم سے تفتیش کی جائے گی یا اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا اس حوالے سے کوئی وضاحت یا تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں