فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی طالبات کی بچوں کو زیادتی سے بچاؤ بارے آگہی پروگرام کا انعقاد

اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) بچوں کو زیادتی سے بچاؤ بارے آگہی و شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی طالبات کی جانب سے خصوصی سیشنز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی شعبہ جیندر اینڈ ویمن اسٹڈیز کی طالبات نے برٹش ہائی کونسل اور غیر سرکاری این جی او کے تعاون سے ایف جی گرلز ہائی سکول مورگاہ میں تین دن مختلف سرگرمیوں اور کھیلوں کے ذریعے طلبا میں زیادتی سے بچاؤ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی۔

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی شعبہ جینڈر اینڈ ویمن یونیورسٹی کی طالبات مومنہ بتول، ایمن رزاق، حنا، عائشہ سویرا اور نمرہ اعجاز نے ان سرگرمیوں میں طالبات کے ذہنی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے پروگرامز ترتیب دیے تھے، جبکہ ساحل کی چئیرپرسن ڈاکٹر منزہ بانو نے کی زیر سرپرستی یہ سیشنز پایہ تکمیل تک پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں