لاہور سے ایس ایس پی مفخر عدیل سمیت سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ اغواء

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) مفخر عدیل اور سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز احمد تتلہ گذشتہ دو روز سے لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے دوست اور سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز احمد تتلہ 7 فروری کو مبینہ طور پر اغواء ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے شہباز تتلہ کے قریبی دوست ایس ایس پی مفخر عدیل کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا مگر وہ وہاں نہیں پہنچے تاہم ان کی گاڑی جوہر ٹاؤن سے برآمد ہوئی۔

ایس ایس پی مفخر عدیل کے اہل خانہ نے پولیس کو کوئی درخواست دی ہے نہ کوئی بیان جب کہ شہباز تتلہ کے اغواء کی ایف آئی آر ان کے بھائی کی جانب سے نامعلوم افراد کے خلاف درج کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کی بازیابی کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

مفخر عدیل کا کال ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے اور اب تک کوئی سراغ نہیں لگا یا جاسکا، جب کہ دو روز سے ان کا موبائل فون بھی بند ہے، سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے بھی دونوں کی تلاش جاری ہے۔ 

پولیس کے مطابق ایس ایس پی مفخر عدیل اورشہباز تتلہ نے چند ماہ قبل فیصل ٹاؤن میں ایک گھر کرائے پر لیا تھا جہاں ان کے دوست جمع ہوتے تھے، اس گھر سے بھی شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں