اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

کراچی (ڈیلی اردو) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 60 پیسے بڑھ گیا جس کے بعد 139 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ سٹاک مارکیٹ میں 153 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے ریٹ میں 60 پیسے کا اضافہ ہو گیا اور ڈالر کے مقابلے 139 روپے کی سطح پر لین دین ہوتا رہا۔ دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں 153 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور100 انڈیکس 41 ہزار 41 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر میں حالیہ اضافہ آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج کی وجہ ہو سکتا ہے۔ تاہم ملک میں سرمایہ آنے کے سبب سٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی صورتحال کیلئے مثبت اشاریہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں