غزہ میں خوفناک آتش زدگی، 12 فلسطینی جاں بحق، 60 زخمی

غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی کے وسط میں ایک بیکری میں لگنے والی خوف ناک آگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 فلسطینی جاں بحق اور 60 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے 14 کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وسطی غزہ میں جمعرات کی شام آگ ایک آئل ٹینکر میں لگی۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ کے بعد ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ اس کے بعد پورے بازار میں آگ پھیل گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ پورے بازار میں پھیل گئی جس نے کئی گاڑیوں اور دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتش زدگی سے متعدد ہوٹل، سبزیوں کی دکانیں، ایک جیولری کی دکان سمیت 10 دکانیں، 8 گاڑیاں اور دیگر املاک تباہ ہوگئیں۔

https://twitter.com/MustafaBatnain/status/1235701082417967104?s=19

فلسطینی لوکل کورنمنٹ کے سیکرٹری ابراہیم رضوان نے بتایا کہ زخمی ہونے والے تمام افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے بعض شدید زخمیوں کو غرب اردن اور مصر بھیجا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں