کررونا وائرس سے اٹلی میں ایک روز میں 889 ہلاکتیں، مجموعی تعداد 10,024 ہوگئی

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک اٹلی میں ہر گزرتے دن کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیاں بڑھتی جارہی ہیں اور آج بھی ایک ہی روز میں مزید 889 افراد مہلک وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 889 زندگیاں نگل لی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی 10 ہزار 24 سے تجاوز کرگئی ہے۔

اٹلی میں ہونے والی 10 ہزار ہلاکتیں کسی بھی ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 92,472 ہوگئی۔

متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی اٹلی کا امریکا کے بعد دوسرا نمبر ہے جہاں اِس وقت ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

دوسری جانب چین نے کورونا وائرس کو مکمل طور پر کنٹرول کرلیا ہے جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 3 اموات ہوئی ہیں اور صرف 54 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اٹلی میں 919 افراد ہلاک ہوئے تھے جو کہ کسی بھی ملک میں ایک ہی روز میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں