لیہ میں تبلیغی جماعت کے کارکنوں کا ایس ایچ او سٹی پر خنجر اور چھریوں سے حملہ

لاہور (اے ڈی شہزاد) صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں قرنطینہ قرار دیئے گئے تبلیغی مرکز میں موجود کئی افراد نے حملہ کر کے پولیس انسپکٹر کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قرنطینہ تبلیغی مرکز لیہ میں کررونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے 200 تبلیغی جماعت کے ارکان کو رکھا گیا تھا۔ مسمی عبدالرحمان اور اس کے دیگر ساتھیوں نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایس ایچ او سٹی کے روکنے پر عبدالرحمان اور اس کے ساتھیوں نے خنجر اور چھریوں سے وار کر کے انسپکٹر ملک اشرف کو شدید زخمی کردیا، جسے ڈی ایچ کیو لیہ میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت کے کارکنان قرنطینہ توڑ کر باہر نکل رہے تھے کہ ایس ایچ او سٹی ملک اشرف ماکلی کو خبر ملی جو کہ اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ انہیں روکنے کے لیے مسجد میں داخل ہوئے تو تبلیغیوں نے انہیں خنجر اور چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں