کورونا وائرس: پاکستان میں مزید دو افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 19 ہوگئی، 1625 متاثر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں مزید دو افراد جاں بحق ہونے کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1625 ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان میں عالمگیر وبا کے باعث 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے جس میں سے دو کا تعلق سندھ، ایک کا پنجاب، ایک کا خیبر پختونخوا اور ایک کا گلگت بلتستان سے تھا۔

وفاقی وزیر صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی جن میں سے 11 کی حالت تشویش ناک ہے۔ پنجاب میں 593، سندھ میں 508، بلوچستان میں 144، خیبر پختونخوا میں 195، گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد میں 51 جب کہ آزاد کشمیر 6 میں مریض زیر علاج ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے اور 28 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں