مہنگائی نے 5 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، شرح 13.5 فیصد سے بڑھ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) مہنگائی میں اضافے کی شرح5 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فروری کے پہلے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں ٹماٹر، آلو، پیاز، چینی، گوشت، دال چنا اور گندم سمیت 12 اشیا کی قیمت میں 25.5 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ مڈل کلاس کے لیے مہنگائی کی اوسط شرح 13.5 فیصد سے بھی زیادہ ہوگئی جب کہ گزشتہ سال مہنگائی کی اوسط شرح 1.6فیصد تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں