کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار افطار کیلئے لاؤڈ اسپیکر پر اذان

ٹورنٹو (ڈیلی اردو) کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی گئی، افطار کے دوران اذان ہوگی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق ماہ صیام میں کینیڈا کی فضاؤں میں اذان کی گونج، کینیڈا میں افطار کے دوران لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی گئی،کینیڈا کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہواہے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق ٹورنٹو شہر کی دو اور اس کے مضافات میں واقع ایک بڑی مسجد کو مغرب کی اذان کیلیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

کینیڈا میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے مساجد جانے پر پابندی ہے لیکن رمضان میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان کی اجازت پر مسلم کمیونٹی خوش ہے ،کینیڈین مسلمان مستقل اس عمل کو جاری رکھنےکے خواہشمند ہیں۔

کینیڈا میں کورونا وائرس سے 2859 افراد ہلاک اور 50 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں