بلوچستان کے لا پتہ افراد کا مسئلہ آئین اور قانون کے مطابق حل کیا جائے: پی این پی

گوادر ڈیلی (اردو) پاکستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) ملک بھر کے محکوم عوام کی نمائندہ جماعت بن کر ابھر ے گی ۔ بابائے بزنجو کا فکر اور فلسفہ ہمارا شعار ہوگا۔ بلوچستان کے لا پتہ افراد کامسئلہ آئین اور قانون کے مطابق حل کیا جائے۔ سی پیک کاموجودہ طریقہ کار بلوچستان کی تشنگی کوختم نہیں کر سکتا۔ سر مایہ کاری کے براہ راست ثمرات بلوچستان تک پہنچا ئے جائیں۔

ایکسپر یس وے کے منصوبے سے متاثرہونے والے مقامی ماہی گیروں کے روزگارکا تحفظ ناگزیر ہے ۔ پا کستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) ملک کے محکوم اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لےئے شعوری ،فکری اور سیاسی جنگ لڑیگی۔

ان خیالات کااظہار نو خیز جماعت پاکستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) کے مرکزی صدر ایم پی اے سید احسان شاہ اور سیکر یڑی جنرل چیئرمین آصف بلوچ نے یہاں گوادر میں پر یس کلب میں پر ہجوم پر یس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستا ن نیشنل پارٹی ( عوامی ) کا مرکزی کونسل سیشن گزشتہ دنوں تربت میں اختتام پز یرہواہے جس میں حتمی سیاسی مباحثے کے بعد پارٹی کے دوستوں نے جماعت کانام پا کستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) رکھنے کافیصلہ کیا جس کا کونسل سیشن کے اختتام کے بعد باضا بطہ اعلان بھی کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پا کستان نیشنل پارٹی بلوچستان اور ملک کے عوام کے لےئے نیا نام نہیں یہ پارٹی ماضی میں بابائے استمان میر غوث بخش بزنجو کی پارٹی ہوا کرتی تھی جس کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے سیاست کے غیر معمولی کردار میر غوث بخش بزنجو نے محکوم اقوام کے حقوق کی جنگ لڑ ی ہے ۔

ہم میر غوث بخش بزنجو کی اسی فکر اور فلسفہ کو آگے لینا چاہتے ہیں اور اپنی سیاست کو وسعت دینا چاہتے ہیں تاکہ ملک کے محکوم اقوام کی حقوق کی جنگ کو منظم انداز میں لڑا جاسکے خصوصاً ملک بھر کے بلوچوں کو ایک سیاسی فلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ ان کی معاشی ، بنیادی اور آئینی حقوق کا تحفظ ممکن ہوسکے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دیگر سیاسی جماعتیں سطحی سیاست اور مخصوص نعرہ کے گرد سیاست کررہی ہیں لیکن پا کستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) ان سے منفر د سیاسی جماعت ہوگیہممفروضوں اور جزباتی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ ہمارا وژن مختلف ہوگا جس میں پا کستان کے تمام محکوم اقوام کو نمائندگی دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا وژن قانون کی بالا دستی ، کر پشن سے پاک معا شرہ کی تشکیل، یکساں نظام تعلیمی کی فراہمی، سماجی اور سیاسی اقدار کا فروغ ، تاریخی ، جغر ا فیائی اثاثہ جات کی تحفظ ، صحت کی سہولیات کی فر ا وانی اور دیگر انسان دوست ترجیحات ہونگی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے پروگرام سے اتفاق کر یں جبکہ خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کو ہر شعبہ میں نمائندگی فراہم کرنا پاکستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) کی اولین ترجیح ہوگی کیونکہ خواتین کی سیاست اور معاشی سر گرمیوں میں شرکت معاشرتی ترقی اور ارتقاء کو مہمیز فراہم کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اور بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین ہوچکا ہے اگر جو لوگ واقعی غائب ہیں ان کو آئین اور قانون کے مطابق منظر عام پر لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کامسئلہ سابقہ حکومت نے خراب کر دیا ہے جبکہ نواب رئیسانی حکومت میں ریکوڈک کومحفوظ بنایا گیا تھا ابھی جولوگ انٹر نیشنل عدالت کی بات کررہے ہیں یہ صرف مفروضہ ہے ریکوڈک قومی ملکیت ہے جس کا فیصلہ بلوچستان کے عوام کرنا چاہےئے ۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم ماضی میں حکومت کا حصہ تھے تو سی پیک کی حمایت کی تھی مشرف دور میں سی پیک پر عمل درآمد کا طریقہ کار اور تھا جوبلوچستان کے عوام کے مفاد میں تھا لیکن ن لیگ کی حکومت آنے کے بعد اس میں تبدیلی کی گئی جس سے بلوچستان کو کوئی فاعدہ نہیں ملا ہے سی پیک کا فنڈز لاہور میں اورنج ٹر ین اور توانائی کے منصوبوں پر خرچ کےئے گئے ہیں جس کی تصد یق چائینز سفارت خانہ بھی کرچکا ہے ۔

نئی حکومت آنے کے بعد بھی سی پیک پر عمل درآمد کا طریقہ کار بلوچستا ن کے مفاد میں نہیں ہے پا کستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) کا اس حوالے تحفظا ت ہیں جب تک سی پیک سے ہونے والی سرمایہ کاری کے ثمرات بلوچستان کونہیں ملینگے یہ تشنگی ختم نہیں ہوگی پا کستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) اس حوالے سے بلوچستان کا مقدمہ پارلیمنٹ سمیت دیگر فورم پر اٹھائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں تر قیاتی منصوبوں کے نام پر مقامی ماہی گیروں کی بے دخلی بھی کسی بھی صورت قبول نہیں اب تک کے اقدامات کے تناظر میں پاکستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) اس کو یہاں کے مقامی آبادی کے معاشی قتل کا منصوبہ گردانتی ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسٹ بے ایکسپر یس وے منصوبے کی تکمیل سے قبل ماہی گیروں کے مطالبات پورے کےئے جائیں ۔

ان کو روزگار کو تحفظ دیا جائے اور ماہی گیر ی کی صنعت کو مثالی بنانے کے اقداما ت کےئے جائیں ۔ اس موقع پر پاکستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) کے سینئر نائب صدر عبدالغفور بزنجو، ڈپٹی جنرل سیکریڑی حمید حاجی، صوبائی صدر مراد جان گچکی پارٹی کے مر کزی عہد یداران محمد جان گچکی ، صا دق تاجر ، خالد رضا ، غنی موسیٰ دشتی ، حاجی عبدا لغنی نوازش موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں