بینک آف پنجاب کے صدر معجزانہ طور پر کراچی طیارہ حادثے میں بچ گئے

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) میں سوار کئی مسافروں کے معجزانہ طور پر بچ جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے۔

حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والوں میں بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفر مسعود شامل ہیں اور انہیں ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر محمود لاہور سے کراچی آرہے تھے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے جہاز حادثے میں بچنے والے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر محمود سے نجی ہسپتال میں عیادت کی۔

اب تک جناح ہسپتال میں ایک بچے سمیت 7 زخمیوں کو لایا گیا ہے جب کہ 14 افراد کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔

بدقسمت طیارہ حادثے کے مسافروں میں پاک فوج کے میجر شہریار، لیفٹینٹ حمزہ یوسف، لیفٹینٹ بلاچ خان اور لیفٹینٹ زین جبکہ نامور پاکستانی فیشن ماڈل ذارا عابد بھی شامل تھیں جب کہ مسافروں میں نجی ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی بھی شامل تھے۔

مدیحہ ارم نامی ائیرہوسٹس نے طیارے میں ڈیوٹی پر جانا تھا تاہم عین وقت پر ڈیوٹی روسٹر تبدیل کرکے مدیحہ ارم کو روک دیا گیا، مدیحہ ارم کی جگہ ائیرہوسٹس انعم مقصود کو طیارے میں بھیجا گیا، انعم مقصود بھی بدقسمت طیارے میں ہلاک ہوگئی ہیں۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق طیارے میں مجموعی طور پر 91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں