سوشل میڈیا پر اگلے ہفتے سے سخت کریک ڈاؤن شروع ہوگا، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے اگلے ہفتے سے سوشل میڈیا صارفین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ دور میں روایتی میڈیا سے زیادہ بڑا مسئلہ سوشل میڈیا ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے اور اس پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کو سزا دینی ہوگی، اس حوالے سے رواں ہفتے بھی اہم گرفتاریاں کی ہیں، جبکہ اگلے ہفتے میں اس کے خلاف بڑا اور سخت کریک ڈاؤن ہوگا، سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کا پرچار کرنے کی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا کے مختلف معاشرے کسی نہ کسی طرح کی انتہا پسندی کا شکار ہیں، بھارت میں مودی کے آنے سے انتہا پسندی میں اضافہ ہوا، پاکستان کو بھی انتہا پسندی اور دہشتگردی کا سامنا ہے، حالانکہ اسلام میں انتہا پسندی، دہشتگردی کا کوئی وجود نہیں، دراصل افغانستان میں پھنسنے سے پاکستان میں انتہا پسندی پھیلی کیونکہ غیر متعلقہ تنازع میں پھنسنے سے شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں