جیکب آباد: کارو کاری کے الزام میں مقامی صحافی قتل، دو ملزمان گرفتار

جیکب آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد کے علاقے دودا پور میں مقامی صحافی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ‏جیکب آباد کے تحصیل گڑھی خیرو کے شہر دودا پور میں مقامی سندھی اخبار کوشش کے رپورٹر ذوالفقار مندرانی کو نامعلوم مسلح افراد نے “ کارو کاری “ کا الزام دے کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا گیا ہے صحافی کے قتل میں ملوث دو ملزمان ریاض اور نظیر دایو کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ مقامی صحافی ذوالفقار مندرانی کو “ کارو کاری “ کے الزام میں قتل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں