وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، فروغ نسیم کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فروغ نسیم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔ جسٹس قاضی فائز کیخلاف صدارتی ریفرنس کی کارروائی رکوانے کیلئے کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

چند روز قبل عدالت نے کیس میں پیش ہونے کے لیے فروغ نسیم کو لائسنس بحال کرانے کا حکم دیا تھا، اٹارنی جنرل خالد جاوید نے حکومتی کی نمائندگی سے معذرت کر لی تھی جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں