ارشاد رانجھانی کے معاملے پر لسانی فسادات پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مراد علی شاہ

بدین (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ارشاد رانجھانی کے واقعے کو چند عناصر لسانی فساد کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ میرغلام محمد تالپر کی برسی میں شرکت کے لیے ٹنڈوباگو پہنچے، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ارشاد رانجھانی کا قتل کسی قوم سے تعلق رکھنے والے فرد کا نہیں انسانیت کا قتل ہے لیکن چند عناصر اس معاملے کو لسانی فساد کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ میں تعلیمی بہتری کے لئے کوشاں ہے، اسکولوں کی ایلیوکیشن بھی رکھی ہوئی ہے، وہاں ایجوکیشن ورکس ڈیپارٹمنٹ بھی کام کررہا ہے، جن اسکولوں میں کام ہورہا ہے ہم نے سب اراکین اسمبلی کو اسکولوں کی لسٹ بھی دی ہے جب کہ بدین میں پانی کے بحران کا علم ہے،جلد پانی کی قلت کا معاملہ حل ہو جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے لیے پہلے ہی اعلان کردیا ہے، جو بھی پنجاب میں انھیں مل رہا ہے یہاں بھی وہ ہی ملے گا جب کہ ٹیکس وصول کرنے میں وفاق کی کافی کوتاہی ہے اور پہلے سات مہینے میں پچھلے سال سے بھی کم پیسے ہمیں ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں