تبدیلی سرکار کا انوکھا کارنامہ: پاراچنار میں سڑکوں کا تعمیراتی کام کی نگرانی الیکٹریکل انجینئر کے سپرد

پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) تبدیلی سرکار کا انوکھا کارنامہ، قبائلی ضلع کرم میں سول انجنیئر کی بجائے الیکٹریکل انجنیئر روڈ بنارہا ہے، اعلی حکام نوٹس لیں اور ٹھیکدار سمیت ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اپر کرم کے عمائدین صابر حسین، ذوالفقار علی، اور منتظر مہدی نے حکومت اور ہائی وے کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تری منگل روڈ جو کہ 23 کلومیٹر پر مشتمل ہے اور بوڑکی روڈ جو کہ 15 کلومیٹر ہے ان شاہراہوں کی تعمیر پر جو ایس ڈی او مامور ہے وہ سول انجنیئر کی بجائے الیکٹریکل انجنیئر ہے۔ اس سے اس روڈ کی تعمیر کے معیار کا پتہ چلتا ہے اور ان شاہراہوں کا معیار سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

انہوں نے حکومت اور ہائی وے کے اعلی حکام سے اس سلسلے میں سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان دونوں شاہراہوں کے معیاری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

عمائدین نے کہا کہ اپر کرم میں شاہراہوں کی غیر معیاری تعمیر کا نوٹس لیتے ہوئے اور الیکٹریکل انجنیئر کی بجائے سول انجنیئر کے ذریعے کام کرایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں