گوادر: کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ہلاک، میجر اور ڈرائیور شدید زخمی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں کوسٹل ہائی وے پر ایک حادثے میں پاک فوج کا کرنل ہلاک جبکہ میجر اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک پرائیویٹ کار جس میں ایف سی ساؤتھ ضلع کیچ کے لیفٹیننٹ کرنل اشتیاق، میجر شہباز اور ڈرائیور نواز احمد سوار تھے، ضلع گودار کے علاقے اورماڑہ کے قریب بسول کے مقام پر الٹ کر کھائی میں گر گئی۔ جس کے نتیجے میں ایف سی ساوتھ کیچ کے لیفٹیننٹ کرنل اشتیاق احمد ہلاک جبکہ میجر شہباز اور ڈرائیور نواز احمد شدید زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے زخمیوں کو اورماڑہ ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کی مزید وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں