کیچ: تربت میں فائرنگ، لیویز فورس کا اہلکار طارق اسحاق ہلاک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا اہک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے مچھی مارکیٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی سی کیچ کے گن مین طارق اسحاق ولد محمد اسحاق ہلاک ہوگئے۔ حملے کے بعد نامعلوم مسلح افراد موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

‏لیویز اہلکار طارق اسحاق کا نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ کوشک ملک آباد کے قبرستان میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر کیچ، اے سی تربت، بابو فضل، میجر رسالدار سماعیل خالق سمیت کئی لیویز اہلکاروں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شریک کی۔ اس موقع پر لیویز کی دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں