عبدالستار ایدھی کو بچھڑے چار سال بیت گئے

کراچی (ڈیلی اردو) انسانیت کیلیے اپنی زندگی وقف کرنیوالے عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو بچھڑے چار سال بیت گئے۔ کئی دہائیوں تک انسانیت کی بلا تفریق خدمت کرنیوالے ایدھی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہیں۔

اٹھائیس فروری 1928ء میں بھارتی ریاست گجرات میں پیدا ہونے والے انسانی ہمدرد عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے تین سال بیت گئے۔ آپ کی خدمت سے آج بھی پاکستان مستفید ہورہا ہے۔آپ تقسیم ہند کے بعد 1947 میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آئے اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔ کم عمری میں ہی انسانی خدمت کو اپنی زندگی کا نصب العین بنا لیااور 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزار دیئے۔

انیس سو اکیاون میں ایدھی ڈسپنری اور اس کے بعد ایدھی ٹرسٹ قائم کیا۔ آپ کی خدمات کے نتیجے میں نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی آپ کو سراہا گیا 1997 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس کے طور پر شامل کیا گیا۔ انیس سو اسی کی دہائی میں حکومت پاکستان نے انہیں نشان امتیاز سے نوازا جب کہ پاک فوج نے انہیں شیلڈ آف آنر کا اعزاز دیا۔ اس کے علاوہ بے شمار اعزازات عبدالستار ایدھی کے نام رہے۔

عبدالستار ایدھی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور اسی مرض کے باعث 8 جولائی 2016 کو خالق حقیقی سے جاملے آپ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں