‏کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کے قتل میں ملوث 4 ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، گرفتار چاروں ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز دیگر سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ٹارگٹ کلرز کے نام فرحان، مظہر، عاطف اور فرخ ہیں۔

انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فرحان علی یونٹ 99 کھوکھراپار کا سرگرم کارکن ہے، فرحان علی حیدر نے 5 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم فرحان اسلحے کی غیرقانونی ترسیل اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہے، ملزم مظہر یونٹ یونٹ 99 کا انچارج اور ٹارگٹ کلنگ کی سرپرستی کرتا تھا، ملزم عاطف، فرخ اسلحے کی ترسیل اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں