چند افراد کی کارروائیوں کی سزا تمام فلسطینیوں کو نہیں دی جا سکتی، اقوام متحدہ

جنیوا (ڈیلی اردو/اے پی پی) اقوام متحدہ کاکہنا ہے کہ چند افراد کی کارروائیوں کی سزا تمام فلسطینیوں کو نہیں دی جا سکتی۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق امور کے خصوصی رپورٹر برائے فلسطین مائیکل لینک نے اسرائیل سے فلسطینی عوام کو ’اجتماعی طور پر سزا دینے والے‘ تمام تر عوامل اور کارروائیوں کو فی الفور روکنے کی اپیل کی ہے۔

مائیکل لینک نے اقوام متحدہ کے جنیوا میں دفتر میں منعقدہ انسانی حقوق کونسل کی 44ویں نشست میں پیش کردہ رپورٹ پر ایک تحریری بیان جاری کیا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے بتایا کہ 21ویں صدی میں بھی ’چند افراد کے مظاہروں‘ کے جواز میں فسلطینی عوام کو اجتماعی طور پر سزا دینا انصاف و قوانین کی بالا تری کی تحقیر ہے، معصوم انسانوں کو دوسرے کے فعل پر ہرگز سزا نہیں دی جا سکتی۔ یہ عمل درآمد فلسطینی عوام کے زندہ رہنے کے حق، حرکات و سکنات کی آزادی، صحت، اور مطلوبہ سطح پر معیار زندگی جیسے عوامل کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے سن 1976 سے ابتک 2 ہزار سے زائد فلسطینی مکانات کو منہدم کیا گیا ہے جو کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ 54 ویں شق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں