افغان لڑکی نے دو طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کر کے اپنے والدین کے قتل کا بدلہ لے لیا

کابل (ڈیلی اردو) افغان بہادر لڑکی نے والدین کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے دو طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک افغان لڑکی نے دو طالبان جنگجوؤں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے جبکہ متعدد طالبانوں کو زخمی بھی کردیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ گذشتہ ہفتے اس وقت پیش آیا جب باغیوں نے وسطی صوبے غور کے ایک گاؤں کا نوجوان قمر گل کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ طالبان جنگجوؤں لڑکی کے والدین کو حکومت کی حمایت کرنے گھر سے گھسیٹا، جب ان کی اہلیہ نے مزاحمت کی تو طالبان دہشت گردوں نے جوڑے کو ان کے گھر کے باہر نکال کر ہلاک کردیا۔ انکی قمر گل جو گھر کے اندر تھا، اس نے وہاں موجود ایک اے کے 47 بندوق (کلاشنکوف) لے کر پہلے دو طالبان دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور پھر کچھ دیگر طالبان کو زخمی کردیا۔

ایک پولیس عہدیدار کے مطابق گل کی عمر 14 سے 16 سال کے درمیان ہے۔ اور اسے اپنی صحیح عمر کا پتا ہی نہیں ہے۔ بعد میں متعدد دیگر طالبان دہشت گرد اس کے گھر پر حملہ کرنے آئے لیکن کچھ دیہاتیوں اور حکومت کے حامی ملیشیا نے لڑائی کے بعد انہیں بے دخل کردیا۔

صوبائی گورنر کے ترجمان محمد عارف عبر نے بتایا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز اب قمر گل اور اس کے چھوٹے بھائی کو ایک محفوظ جگہ پر لے گئی ہیں تاکہ وہ محفوظ رہ سکے۔

https://twitter.com/Murtazawi3/status/1285228487834587138?s=19

خیال رہے کہ افغانستان میں زیادہ تر حسے میں طالبان کا کنٹرول ہے اور ان علاقوں میں جو لوگ حکومت کی حمایت کرتے ہیں، طالبان ان کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں