رواں سال اسرائیلی فوج نے فلسطینی صحافیوں پر 259 حملے کئے، سنڈیکیٹ جرنلسٹ

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) سنڈیکیٹ جرنلسٹ آف فلسطین کے سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج اور پولیس نے رواں سال فلسطینی صحافیوں پر 259 حملے اور گرفتاریاں کی جن میں سے 50 سنگین نوعیت کے تھے جس میں صحافی شدید زخمی اور ایک صحافی اپنی آنکھ سے محروم ہوا۔

مقبوضہ بیت المقد س کے شہر البیرہ میں گزشتہ روز سنڈیکیٹ جرنلسٹ آف فلسطین کے سربراہ ناصر ابوبکر نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال صیہونی ریاست نے فلسطینی صحافیوں پر مجموعی طور پر 259 حملے کئے۔

انھوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ مقبوضہ بیت المقدس کے صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں صحافیوں کے خلاف 59 خلاف ورزیاں کی گئیں۔

انھوں نے غزہ میں صیہونی درندگی سے شہید ہونے والے فوٹو جرنلسٹ احمد ابو حسین، یاسر مرتجی، اور صیہونی فائرنگ سے اپنی ایک آنکھ سے محروم ہونے والے معاذ عمارنہ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سنڈیکیٹ جرنلسٹ آف فلسطین نے غزہ کے شہید اور زخمی صحافیوں کے حوالے سے بین القوامی فوجداری عدالت سے رجوع کیا ہے اور صیہونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ثبوت فراہم کیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں