باجوڑ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، لانس نائیک سمیع اللہ ہلاک، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

اسلام آباد (ش ح ط) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک سمیع اللہ ہلاک ہوگئے ہیں۔ ‏سمیع اللہ کا تعلق اپر دیر جبلوک سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر کی گئی۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

ترجمان محمد خراسانی نے دعوی کیا ہے کہ مجاہدین نے پاکستانی فوجی کو سنائپر سے نشانہ بنایا، جو اس حملے میں مارا گیا۔

اس کے علاوہ پوسٹ کے اطراف میں پاکستانی فوج کی جانب سے بچھائی جانے والی لینڈ مائنز بھی مجاہدین نے غنیمت کر لیں، جن کی تعداد ستائیس ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی باجوڑ پر افغانستان کی سرحد سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک اور7 زخمی ہوئے تھے۔ سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 2 سپاہی بھی زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے نزدیکی مرکز پہنچا دیا گیا تھا جب کہ شہیدوں کی میتیں ورثا کے حوالے کرنے کی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں