سکیورٹی خدشات: پنجاب کے 36 اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی

لاہور (ڈیلی اردو) محرم الحرام سکیورٹی خدشات کے باعث مختلف شہروں میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی، شہر سرگودھا کی حدود میں 10 محرم الحرام کو صبح 08 بجے سے رات 10 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے عاشورہ محرم الحرام پر سکیورٹی خدشات کے باعث وفاقی حکومت کو سرگودھا سمیت صوبے بھر میں 9 اور 10محرم الحرام کو موبائیل فون سروس معطل کرنے کی درخواست دی تھی جس پر پی ٹی اے نے سرگودھا میں 10 محرم الحرام کو صبح 8 سے رات 10 بجے تک جلوسوں گزرنے اور سٹی سرگودھا کے علاقوں میں موبائیل فون بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ دیگر 35 اضلاع میں 9 اور 10 محرم الحرام جلوسوں کے اختتام تک سروس بند رکھی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں