صوبائی وزیر کا ایکشن: سرگودھا یونیورسٹی کے ڈاکٹر ساجد اقبال کیخلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج

لاہور (ڈیلی اردو ) یونیورسٹی آف سرگودھا بھکر کیمپس کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے خلاف طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ درج  کرلیا گیا۔

ڈیلی اردو کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا بھکر کیمپس کے ریاضی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرساجد اقبال کے خلاف طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ریاضی ڈیپارٹنمٹ میں بی ایس کی طالبہ شانزہ کومل کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

صوبائی وزیر کا طالبہ کیجانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ایکشن، مقدمہ درج

لاہور (ڈیلی اردو) وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کا فوری ایکشن، سرگودھا یونیورسٹی کے بھکر کیمپس کی طالبہ کی جانب سے سوشل میڈیا پروائرل ہونےوالی ویڈیو پرفوری ایکشن لیتےہوئےکاروائی ک احکم دیدیا، طالبہ کو جنسی طور پرحراساں کرنے والے پروفیسر کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا.

تفصیلات کے مطابق سرگودھا یونیورسٹی کے بھکر کیمپس کی طالبہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کا حکم جاری کیا جس کے نتیجے میں طالبہ کو ہراساں کرنے والے HOD ڈاکٹر ساجد اقبال کیخلاف طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس موقع پر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بدکردار اور کرپٹ لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں کرپٹ لوگوں کی حوصلہ شکنی کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ طلبہ وطالبات کو کسی بھی طریقہ سے حراساں کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے گی اور اس طرح کے لوگ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں بہت جلد ایک ہیلپ لائن قائم کررہے ہیں جس پر طالبات اس طرح کے واقعات بارے شکایات درج کرواسکیں گی۔علاوہ ازیں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب رپورٹ بھی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کو پیش کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں