شدید بارشوں کا خطرہ: پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے الرٹ جاری کر دیا

پشاور (ڈیلی اردو) قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے ادارے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے شدید بارشوں سے متعلق تمام اضلاع کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ موسمیات نے کل سے صوبے میں بارشوں کے نئے سلسلے کے شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اتوار سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ اگلے ہفتے تک جاری رہے گا۔

پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ بالائی اضلاع میں چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے، جبکہ سیاحوں کو موسم کی پیشگی صورت حال سے بھی آگاہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں