ایف آئی اے نے طالبہ کو ہراساں کرنے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی

اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) طالبہ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے اوباش نوجوانوں کے خلاف ایف آئی اے نے کارروآئی شروع کردی۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دیتے ہوئے ضلع چکوال کی تحصیل چوآ سیدن شاہ کی طالبہ نے موقف اپنایا سہیل ولد حبدار حسین نے نوکری کا جھانسہ دے کر اس سے شناختی کارڈ اور تصاویر کی کاپیاں حاصل کرکے علی عباس ولد شیر شاہ کو دی جس کے بعد اسے بلیک میلنگ اور ہراساں کرنا شروع کردیا گیا اور پورے محلہ میں بدنام کیا گیا۔ میری جعلی تصاویر ایڈٹ کر علاقہ بھر میں وائرل کیا گیا جس کی وجہ سے بوڑھے والدین کی عزت داو پر لگا دی گئی اس واقعہ کے بعد پوری فیملی ذہنی اذیت میں مبتلا ہے۔ ملزمان بااثر ہیں ان سے جان کا خطرہ ہے۔ تحفظ فراہم کیا جائے۔

ایف آئی اے نے درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تفتیشی افیسر محبوب الہی نے کہا ہے درخواست کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

دونوں کا تعلق چوہا سیدن شاہ پولیس اسٹیشن سے ہے واضح رہے چوہا سیدن شاہ پولیس دونوں کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں