مانسہرہ میں تین سالہ بچی سے اغوا کے بعد زیادتی، حالت تشویشناک

مانسہرہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 3 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں علاقہ میجر ایوب روڈ پر 3 سالہ بچی کو اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کو تشویش ناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اویس نامی شخص کی بیٹی کو ملزم کھیت میں لے گیا، بچی کے گھر کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے ملزم کی شناخت کی گئی۔

پولیس نے ملزم کو اس کے گھر بلہگ پائیں سے گرفتار کیا تو اہل محلہ نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اور ملزم کو پولیس حراست سے چھڑا لیا۔ اس دوران دو پولیس اہلکار ابرار شاہ اور قیصر زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں