کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک نمبر 5 کے ایک گھر سے روسی قونصلیٹ کے ملازم کی لاش ملی ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کے مطابق کلفٹن بلاک 5 میں گھر میں سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، لاش کی شناخت ولید میر کے نام سے ہوئی جو روسی قونصلیٹ کا ملازم تھا۔
ایس ایس پی شیراز نذیر کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ موت طبعی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔