امریکا اور چین کے تعلقات خطرناک موڑ کی جانب جارہے ہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کے تعلقات خطرناک موڑ کی جانب جارہے ہیں، سرد جنگ روکنے کیلئے ہمیں کچھ کرنا ہوگا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے ایواین چیف نے ارکان کو انتباہ کیا کہ ہم خطرناک موڑ کی طرف جارہے ہیں۔ گوتیرس نے کہاکہ دنیا اس کی متحمل نہیں ہوسکتی کہ دو بڑی معیشتیں اختلافات کی نظر ہو۔

انہوں نے کہا کہ وٹیکنولوجیکل اور معاشی اختلافات جیو اسٹریٹجک اور فوجی اختلافات میں بدل سکتے ہیں، اسے کسی بھی صورت میں روکنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں