سعودی فرماں روا کا ایران تنازعے کا مکمل حل نکالنے کا مطالبہ

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز نے ایران تنازعے کا مکمل حل نکالنے اور حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ریاض مشرق وسطیٰ تنازعے کے حل کیلئے امریکی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس سے اپنے پہلے ورچوئل خطاب میں شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ایران نے 2015 کے ایٹمی معاہدہ کا استحصال کیا اور دہشتگرد نیٹ ورک بڑھانے کیلئے اپنی توسعی عزائم کو بڑھایا۔ ایران کے حمایت یافتہ دہشتگرد نیٹ ورک نے خطے میں افراتفری، دہشتگردی، شدت پسندی اور فرقیواریٹ پھیلائی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے مسئلے کا مکمل حل لازمی ہے۔

سعودی فرما روا شاہ سلمان نے کہا کہ بدترین معاہدہ ہونے کی وجھہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے سے علیحدہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ تنازعے کا حل عربوں کے دو ہزار دو کے حل میں ہے۔ عرب ممالک کے منصوبے کےتحت فلسطین مقبوضہ بیت المقدس دار الحکومت کے ساتھ آزاد ریاست بنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں