نوبل انعام برائے طب 2020 کا اعلان کر دیا گیا

نیو یارک (ڈیلی اردو) طب کا نوبل انعام برائے سال 2020 دو امریکی محققین ہاروی آلٹر اور چارلس رائس اور ان کے برطانوی ساتھی مائیکل ہاؤٹن کو دینے کا اعلان کیا کر دیا ہے۔

کمیٹی نے اعلان کیا کہ ان محققین کو یہ اعزاز ہیپاٹائٹس سی وائرس کی دریافت پر دیا گیا ہے۔ ان کی محنت اور تحقیقات کے باعث ہیپاٹائٹس سی کا علاج ممکن ہوا۔

طب کے اس اعلیٰ ترین ایوارڈ کے ساتھ دس ملین سویڈش کرونے کی رقم بطور انعام بھی دی جاتی ہے جو تقریباً نو لاکھ پچاس ہزار یورو کے برابر بنتی ہے۔

منگل اور بدھ کو فزکس اور کیمسٹری، جمعرات کو لٹریچر کیلئے اور جمعے کو نوبل امن انعام جیتنے والے کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں