کفر قدوم میں اسرائیلی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان زخمی

قلقیلیہ (ڈیلی اردو) قلقیلیہ کے مشرق میں کفر قدوم قصبے میں قابض صہیونی فوجیوں کے آبادکاری مخالف مارچ پر حملے کے دوران ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں لگنے سے تین فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں نے مارچ کے شرکاء پر مسلسل بڑ کی گولیاں برساءیں اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے جس سے بہت سے شرکاء کو سانس میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

کفر قدوم میں پرتشدد جھڑپوں کے دوران زخمی نوجوانوں میں ایک نوجوان سینے میں ربڑ کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا اور اسے نابلس کے ایک اسپتال لے جایا گیا، جب کہ دو دیگر افراد کو موقع پر طبی امداد مہیا کی گئی۔
جمعہ کے روز، قابض صہیونی فوجیوں نے کفر قدوم میں اسی مارچ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں مظاہرین اور کچھ صحافیوں کو اشک آور گیس کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

اسرائیلی فوج نے 2003 میں کدومیم کی غیرقانونی آباد کار بستی میں توسیع کرنے کے بعد راستے بند کردیئے، گاؤں کے باشندوں کو نابلس جانے کے لئے بائی پاس روڈ لینے پر مجبور کردیا، جس نے نابلس کے سفر کے دورانیے کو بڑھا کر 15 منٹ سے 40 منٹ کردیا ہے،۔

اپنا تبصرہ بھیجیں