ولی عہد کا تاریخی دورہ پاک سعودی تعلقات میں مزید مضبوطی و استحکام کا باعث بنےگا: اعجاز علی چھجڑو

اسلام آباد (ڈیلی اردو) عالمی مجلس امن برائے بین المذاہب ہم آہنگی (آئی پی سی آئی ایچ) کے مرکزی چیئرمین اعجاز علی چھجڑو نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا تاریخی دورہ پاک سعودی تعلقات میں مزید مضبوطی و استحکام کا باعث بنے گا، سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر پوری قوم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے انہیں خوش آمدیدکہتی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب یک جان و قالب ہیں۔

سعودی ولی عہد کی تاریخی دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا اسلامی ملک نہیں بلکہ ہمارا ان کا بھائیوں جیسا رشتہ ہے اور برادر اسلامی ملک نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دے کر حقیقی بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اعجاز علی چھجڑو نے کہا کہ سعودی عرب کی پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری سے وطن عزیز میں معاشی انقلاب آئے گا۔ سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست ہے۔پاکستان کا سعودی عرب سے رشتہ کلمہ کی بنیاد پر ہے۔ہر پاکستانی سعودی عرب کو حرمین شریفین کی بنا پر عقیدت و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔سعودی عرب نے بھی پاکستان کے ساتھ دوستی نبھانے کا ہمیشہ حق ادا کیا۔

سعودی ولی عہد کے دورے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی اور مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہو ں گے ہمیں امید ہے سات ارب ڈالر کی مجوزہ سرمایہ کاری سے معیشت کو سہارا ملے گا صنعت ترقی کرے گی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا

آئی پی سی ایچ کے چیئرمین اعجاز علی چھجڑو نے مزید کہا کہ موجودہ اقتصادی صورتحال میں ہمیں علاقائی تجارت اور تعلقات کو مزید فروغ دینا ہو گا ولی عہد کے ہمراہ سعودی کمپنیوں کے سربراہ بھی تشریف لا رہے ہیں سی پیک کے تناظر میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔ گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام، معدنیات، زراعت ، اور سیاحت سمیت کئی اہم شعبوں میں دو طرفہ سمجھوتوں سے کاروبار کی نئی راہیں کھلیں گی

انہوں نے کہا کہ ولی عہد کا دورہ پاکستان اقتصادی رابطوں کو ملانے کی پہلی کڑی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نوجوانوں اور کھیلوں کے شعبے میں معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب منشیات اور سمگلنگ کی روک تھام، معدنی وسائل سے متعلق، اور دونوں برادر ممالک کے درمیان متبادل توانائی کے منصوبوں بارے ایم او یو پر دستخط کے علاوہ پاکستان اور سعودی عرب باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے تکنیکی تعاون اور رکاوٹوں کے خاتمے سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کریں گے۔ ان معاہدوں سے پاکستان میں ترقی ہوگی اور بے روزگاری کا خاتمہ اور معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں