جنوبی وزیرستان: وانا بازار میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 2 افراد ہلاک

وانا (دین محمد وزیر) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے مرکزی وانا بازار سٹی تھانہ کے حدود میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات کے نتیجے میں ایک پولیس افسر سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وجہ قتل ذاتی دشمنی بتائی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے میں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسحاق خان دوتانی شامل ہے۔ پولیس واقعہ کے تحقیقات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں