‏ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ کی کراچی میں کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا رکن گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی انسداد دہشت گردی ونگ نے صوبہ سندھ میں کارروائی کرکے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا رکن گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن کو گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا، عبدالجبار بم بنانے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے۔

ملزم عبدالجبار کو ایف آئی اے کی انسداد دہشت گردی ونگ نے گلستان جوہر سے گرفتار کیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ اور کارکنان پرحملوں میں بھی ملوث ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حکام نے یہ بھی بتایا کہ ملزم عسکری تربیت کے لیے چار بار بھارت جا چکا ہے اور کراچی میں را کے سلیپرسیل کے لیے کام کر رہا تھا۔

چند ماہ قبل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کا اہم رکن گرفتار کیا تھا۔

ملزم ظفر فائربریگیڈ میں سرکاری ملازمت بھی کرتا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ظفر کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے تھا جب کہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے بھارت میں چودہ  ماہ دہشت گردی کی تربیت لی۔ گرفتار ملزم بم بنانے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے۔

ذرائع کے مطابق را سلیپر سیل کو فنڈز فراہم کرنے والے منی ایکسچینج کمپنی کے دو ملازمین بھی گرفتار کیے گئے۔  حوالہ ہنڈی کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقم فراہم کی جا رہی تھی، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تفصیلات ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فراہم کردی گئیں۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں