بلوچستان: کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکا، 4 افراد ہلاک، 6 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ہونے والے دھماکے میں چار افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد ایک گاڑی اور متعدد موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے میں چار افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خڈشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شاہ نواز ولد امیر بخش، خیر اللہ ولد جمال خان اور حاجی آزاد ولد محراب خان کے نام سے ہوئیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

دوسری جانب ‏کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے آج ایک جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ کوئٹہ ہزار گنجی میں ہونے والے دھماکے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ دھماکے فوج نے اپنے سیاسی مخالفین کو ڈرانے کیلئے کیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1320375252472397825?s=19

خیال رہے کہ کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ بھی جاری ہے اور نیکٹا نے بلوچستان میں تھریٹ الرٹ بھی جاری کر رکھا تھا۔

وزارت داخلہ بلوچستان نے پی ڈی ایم کے جلسے کے پیش نظر آج کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر کھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں