66

شمالی وزیرستان میں دھماکا، 2 سکیورٹی اہلکار زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دھماکے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایف سی کے دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر علاج معالجے کیلئے ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے چار شہریوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں