محمد بن سلمان کا دروہ پاکستان: فوج نے سعودی مہمانوں کو تلور کا شکار کروانے کی تیاری مکمل کرلی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج پاکستان کے تاریخی دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں جبکہ ان کے ہمراہ آنے والے وفد کو وزیراعظم عمران خان کے ماضی کے بیانوں کے برعکس تلور کا شکار کروانے کیلئے بھی حکام کی جانب سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

بزنس ریکارڈر نے اپنی رپورٹ میں سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سعودی وفد کو تلور کا شکار کروانے کیلئے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انتظامات کیے جارہے ہیں، پاک فوج کی جانب سے تیاریاں بھی کر لی گئی ہیں تاہم ابھی تک یہ اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان بھی شکار پر جائیں گے یا نہیں۔

اس ماہ کے شروع میں حکومت کی جانب سے خلیجی ممالک کی اہم شخصیات اور شاہی خاندانوں کو تلور کے شکار کیلئے خصوصی پرمٹ جاری کیے گئے تھے تاہم عمومی طور پر پاکستانی حکومت کی جانب سے شاہی افراد کو تلورکے شکار کیلئے خصوصی پرمٹ جاریے کیے جاتے ہیں۔

حکمران جماعت تحریک انصاف کی جانب سے ماضی میں تلور کے شکار کیلئے پرمٹ جاری کیے جانے پر سخت تنقید کی جاتی رہی ہے اور بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت ہے اور جہاں ان کی حکومت ہو گی وہاں وہ تلور کے شکار کی اجازت نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں