حماس کے راکٹ حملے، اسرائیلی فوج کی غزہ پر تین مقامات پر بمباری

غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج کے جنگی طیے کلاتوار کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر تین مقامات پر بمباری کی تاہم اس بمباری میں کجانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دو میزائل غزہ کی پٹی میں مشرقی رفح میں تباہ ہوائی اڈے پر گرائے گئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں زیتون کالونی میں سرحی محافظوں کی ایک چوکی پر توپ خانے سے گولہ باری کی تاہم اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں کے ذریعے غزہ میں ‘حماس اور اسلامک جہاد’ کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ بمباری غزہ کی پٹی سے راکٹ حملوں کے بعد کی گئی ہے۔

گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے اسدود شہر میں متعدد راکٹ داغے جانے کے بعد کارروائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں