اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو اور موساد چیف کا خفیہ دورہ سعودی عرب، محمد بن سلمان سے ملاقات

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو اور اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے چیف نے اتوار 22 نومبر کو سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم اور موساد کے چیف نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور سعودی بادشاہ محمد بن سلمان سے سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے شہر نیوم میں ملاقات کی۔

دی ٹائمز آف اسرائیل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب ایک غیر معمولی اسرائیل پرواز سیدھی سعودی عرب کے شہر نیوم میں اتری۔

رپورٹ کے مطابق یہ غیر معمولی پرواز صرف پانچ گھنٹے قیام کے بعد فورا واپس تل ابیب پہنچ گئی۔

اخبار کے مطابق یہ تاریخ میں پہلی بار کسی بھی اسرائیلی اعلی عہدیدار کا سعودی عرب کا دورہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں